Posts

Showing posts with the label Scince

مکڑے اپنے ہم شکل پتلے بناتے ہیں

مکڑوں کی ایک قسم ہے جو شکاریوں کو دھوکہ دینے کے لیے اپنے خدوخال سے ملتا جلتا جعلی پتلا تیار کرتی ہے۔ شاید مکڑا پہلا جانور ہے جو کہ اپنے خدوخال جیسا پتلا تیار کرتا ہے۔ یہ مشاہدہ حال ہی میں اینیمل بیہیویئر نامی جرنل میں شائع ہوا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق مکڑوں کے اس عمل سے اس بات کی سمجھ آتی ہے کہ مکڑے کیوں اپنے جالوں میں عجیب و غریب شکل کی اشیاء موجود ہوتی ہیں۔ کئی جانور شکاریوں سے بچنے کی بہت سے تراکیب اپناتے ہیں لیکن کوئی جانور بھی اپنے خدوخال جتنا اور اس سے ملتا جلتا پتلا نہیں بناتا۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر مکڑا اپنے جال کو ایک ہی طریقے سے نہیں سجاتا۔ ’ہمارا خیال ہے کہ جال کی سجاوٹ مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے اور یہ مختلف مکڑوں میں مختلف ہوتی ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مکڑے اپنا جال ریشمی دھاگے سے بنتے ہیں۔ ایسا کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس سے جال مضبوط بنتا ہے۔ دوسرا یہ کہ اگر غلطی سے کوئی بڑا جانور جال میں آ جائے تو جال ٹوٹے نہ اور تیسرا یہ کہ اس سے آپ چاروں طرف دیکھ سکتے ہیں اور شکاری کو آتے دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوسری قسم کے مکڑ...

انسانی ہڈیوں کا ٹوٹنا

طب کے مطابق ہڈی ٹوٹنے کی مختلف قسمیں ہیں۔ مثلاً پہلی قسم ہڈی کا صرف کسی ایک مقام سے ٹوٹناہے۔ آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ ہڈی ٹوٹی تو نہیں مگر اس میں لکیر آگئی ہے۔ یہ ہڈی ٹوٹنے کی بہت سادہ قسم ہے جس میں ہڈی میں بال جیسی لکیرپڑجاتی ہے۔ ہڈی کا مکمل ٹوٹنا اسے کہتے ہیں جب وہ ٹوٹ کر دوسرے حصے سے الگ ہوجائے۔جب ہڈی دو سے زیادہ جگہوں سے ٹوٹتی ہے ، یا اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوجاتے ہیں تو اسے ہڈی کا بری طرح ٹوٹنا کہتے ہیں۔ اسی طرح ہڈی ٹوٹنے کی ایک اور قسم ہڈی کا مڑ جانا ہے۔ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہڈی ٹوٹتی تو نہیں ہے بلکہ مڑ جاتی ہے۔ ایسا زیادہ تر بچوں میں ہوتا ہے۔ آپ نے شاید کبھی ،گرین سٹک فریکچر ،کا نام سنا ہو۔ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ہڈی مڑ جاتی ہے اور صرف ایک جانب سے ٹوٹتی ہے۔ اور اس کی شکل ایک پتلی لکڑی جیسی ہوجاتی ہے۔ ہڈی ٹوٹنے کی ایک اور قسم کمپاو¿نڈ کہلاتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہےجب ہڈی جلد کو چیر دیتی ہے۔ یہ بہت خطرناک ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں ہڈی کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ کھلے زخم میں جراثیم بھر جانے کا خطرہ بھی موجود ہوتا ہے۔ ہڈی کے ٹوٹنے سے آنے والے زخم پر جسم کے ردعمل...